صحافی بلال خان کے قتل کی ایف آئی آر درج کرلی گئی،ایف آئی آر میں کس کونامزد کیاگیا؟ 113

صحافی بلال خان کے قتل کی ایف آئی آر درج کرلی گئی،ایف آئی آر میں کس کونامزد کیاگیا؟

اسلام آباد(ڈیسک ٹاپ) معروف شوشل میڈیا ایکٹویسٹ محمد بلال خان کے قتل کی ایف آئی آر درج کرلی گئی ،ایف آئی آر نامعلوم ملزمان کے نام درج کی گئی ہے

تفصیلات کے مطابق گزشتہ شام پاکستان کے دارالخلافہ اسلام آباد میں قتل ہونے والے معروف شوشل میڈیا بلاگر اور نوجوان صحافی محمد بلال خان کے قتل کی ایف آئی آر کراچی کمپنی تھانہ میں نامعلوم ملزمان کے خلاف قتل اور انسداد دہشتگردی کی دفعات کے تحت درج کر دی گئی۔

ایف آئی آر کے مطابق محمد بلال خان اور اسکے کزن احتشام پر تیز دھار آلے سے قاتلانہ حملہ کیا گیا، حملے میں محمد بلال خان قتل جبکہ احتشام شدید زخمی ہواہے، رپورٹ کے مطابق محمد بلال خان کے جسم پر سترہ جگہوں پر زخم کے نشانات تھے،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں