132

ڈڈیال سے انگلینڈ جانے والے مسافروں سے ہیروئن برآمد،،ہیروئن کس چیز میں چھپا رکھی تھی؟

ڈڈیال (چنارنیوز)
اے این ایف کی اسلام آباد ایئر پورٹ پر کارروائی، بیرون ملک منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام ڈڈیال سیاکھ سے تعلق رکھنے والے منشیات اسمگلر گرفتار ،
مسافروں سے ہیروئن برآمد ملزم کو بھائی اور چچا سمیت دھر لیا گیا ،تفصیلات کے مطابق ضلع میرپور کی تحصیل ڈڈیال کے نواحی علاقے (سیاکھ )سے تعلق رکھنے والے منشیات اسمگلرز کو اسلام آباد ائیرپورٹ پرسیکورٹی اداروں نے گرفتار کرلیا ،اسلام آباد سے برمنگھم جانے والے مسافروں سے ساڑھے آٹھ سو گرام ہیروئن برآمد ہوئی ،ملزمان نے ہیروئن پرفیومز کی بوتلز کے اندر میں چھپا رکھی تھی دوران کاروائی ملزم ثاقب خان کے حقیقی بھائی رجب خان اور چچا واجد خان کو بھی گرفتار کرلیا گیا،ملزمان پی آئی اے کی پرواز 791پراسلام آباد سے برمنگھم جا رہے تھے،ملزمان کو تفتیش کے لیئے تھانہ اے این ایف منتقل کر دیا گیاہے جہاں مزید انکشافات کی توقع ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں