98

مسجد نبوی کے مدرس ہٹیاں بالا کب اور کیوں تشریف لارہے ہیں؟

شاریاں ( چنارنیوز سے )
مسجد نبوی شریف کے معلم مفتی جمیل الرحمن مدنی ایک روزہ دورہ پر تین جون کو ہٹیاں بالا کے نواحی علاقہ شاریاں پہنچیں گے ، معروف صحافی حافظ مقصود کشمیری کی خصوصی دعوت پر مرکزی جامع مسجد فاروق اعظم خواجہ محلہ میں تقریب ختم قرآن میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے، عوام علاقہ علمائے کرام ، اہل محلہ کا خیر مقدم ، ان کے دورے کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لیے مختلف علاقوں میں علمائے کرام کی زیر نگرانی کمیٹیاں تشکیل ، مفتی جمیل الرحمن مدنی گزشتہ دو دہاہیوں سے مدینہ منورہ میں شعبہ تحفیظ القرآن کے استاذ ہیں تفصیلات کے مطابق آزادکشمیر کے علاقہ مظفرآباد پٹہکہ سے تعلق رکھنے والے مسجد نبوی شریف میں امام محمد بن خلیل کے چچا زاد بھائی اور آزادکشمیر کے سابق قاضی مفتی محمد سلیمان کے بیٹے شیخ مفتی جمیل الرحمن مدنی تین ہفتوں کے دورے پر آزادکشمیر اور پاکستان 28 مئی سے پہنچ رہے ہیں وہ مختلف دینی اجتماعات میں شرکت کریں گے اسی سلسلہ میں شاریاں سے تعلق رکھنے والے معروف صحافی حافظ مقصود کشمیری کی خصوصی دعوت پر تین جون کو شاریاں میں تقریب ختم قرآن میں بھی بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے مفتی جمیل الرحمن مدنی گزشتہ 20 سالوں سے مسجد نبوی شریف میں شعبہ حفظ کے استاذ ہیں جہاں عرب و عجم کے سینکڑوں طلباء ان کے شاگروں میں شامل ہیں آزادکشمیر کے اس خاندان کو خصوصی اعزاز حاصل ہوا جن کے گھر کے کئی افراد مسجد نبوی شریف میں تدریس و تعلیم کی خدمت میں مصروف ہیں ، ان کے چچا قاری محمد خلیل جن کا گزشتہ سال مدینہ منورہ میں انتقال ہو گیا تھا جن کی تدفین جنت البقیع شریف میں کی گئی ان کے بچوں اور بھتیجوں سمیت نصف درجن کے قریب افراد مسجد نبوی شریف میں مختلف شعبہ جات میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں ، پہلے جس پاکستانی کو مسجد نبوی شریف میں تراویح کی امامت کا شرف حاصل ہوا اس خوش نصیب کا تعلق بھی اسی خاندان سے ہے ، مفتی جمیل الرحمن مدنی کی شاریاں آمد پر تحریک تحفظ ختم نبوت آزادکشمیر کے راہنمائوں مولانا جمیل احمد جامی ، مفتی محمد قاسم ، قاری نصیب الرحمن ، مولانا عمران خورشید ، سید عمران ہمدانی ، قاری عبدالقیوم ، خواجہ غلام رسول ، خواجہ اشرف ، خواجہ منظور ، خواجہ مبشر، راجہ مشتاق خان ، حافظ نثار اعوان ، خواجہ شاہد ، قاضی محمود ودیگر نے مشترکہ بیان میں مسجد نبوی شریف کے مدرس کی شاریاں آمد کو باعث خیر دیتے ہوئے بھر پور استقبال کی تیاریاں شروع کر دی ،۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں