75

شیخ الحدیث مولانا غلام حبیب کی وفات عالم اسلام کے لئے بڑا سانحہ ہے،فضل الرحمن خلیل

اسلام آباد(چنارنیوز )
شیخ الحدیث مولانا غلام حبیب کی وفات عالم اسلام کے لئے بڑا سانحہ ہے ،مولانا کی علمی خدمات کی پوری اسلامی دنیا متعرف ہے ،یہ خلا صدیوں پُر نہیں کیا جاسکتا مولانا فضل الرحمن خلیل ،تفصیلات کے مطابق انصار الاُمہ کے امیر مولانا فضل الرحمن خلیل نے کہا کہ کہ شیخ الحدیث مولانا غلام حبیب کی موت عالم اسلام کے لئے بڑا سانحہ ہے ،علمی حلقوں کے لئے آپکی موت بڑا جھٹکا ہے ،مولانا جیسی قدآوار علمی شخصیات صدیوں بعد پیدا ہوتی ہیں ،مولانا کا خلا صدیوں پُر نہیں ہوسکتا ،شیخ الحدیث مولانا غلام خبیب کسی تعارف کے محتاج نہ تھے ،اُنکی ساری زندگی درس قرآن ،دورہ تفسیر اور جدید فقہی مسائل کو حل کرنے میں گزری ہے ،آپکی علمی خدمات کی پوری اسلامی دنیا متعرف ہے ،اور آپکی علمی خدمات کو خراج عقیدت پیش کررہی ہے،اللہ تعالی شیخ الحدیث کو کروٹ کروٹ جنت نصیب کرے اور امت میں اُنکے امثال پیدا فرمائے ،انہوں نے کہا کہ میں لواحقین سے دلی تعزیت کرتا ہوں اللہ پاک لواحقین کو یہ عظیم سانحہ صبر واستقامت سے برداشت کرنے کی توفیق عطا ء کرے اورشیخ الحدیث کے درجات بلند ہوں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں