93

بھمبر کی معلمات کاوزیراعظم فاروق حیدراور سنئیروزیرطارق فاروق سے نوٹس لینے کا مطالبہ

بھمبر (چنارنیوز)
جی حضوری یا پیسے کی چمک ؟جونئیر معلمات کی ترقیابی لسٹ میں ہیرا پھیری ،نامعلوم قوتوں نے سنیارٹی لسٹ میں حقدار معلمات کو پیچھے دھکیل کر آخری نمبر والوں کو پہلے نمبروں پر ایڈجسٹ کروانے کی واردات ڈال دی ،سلیکشن کمیٹی کو جان بوجھ کر معلمات کی عمروں میں ردوبدل،ترقیابی کی تاریخ ،تعلیمی قابلیت کا غلط اندارج کروانے کا انکشاف، ،تفصیلات کے مطابق بھمبر میں جونئیر معلمات کی سنئیرترقیابی لسٹ جو کہ کافی عرصے کے بعد عمل میں لائی جارہی ہے اس ترقیابی لسٹ میں ہیرا پھیری کا انکشاف ہوا ہے ،سنیارٹی لسٹ میں حقدار معلمات کو نامعلوم قوتوں نے پہلے نمبروں سے دھکیل کر آخری نمبروں پر بھیج دیا گیا ہے،جبکہ حالیہ این ٹی ایس کے ذریعے آنے والی متعدد جونئیر معلمات کو سنئیر کردیا گیا ہے جس سے معلمین کا بنیادی حق متاثر ہونے کا شدید خطرہ ہے ،میرٹ کی پامالی میں ڈی ای او زنانہ بھمبر کا عملہ ملوث ہے ،سلیکشن کمیٹی کو جان بوجھ کر غلط ریکارڈ فراہم کیا گیا ،اس ناانصافی پر معلمین میں شدید تشویش پائی جاتی ہے ،متاثر ہونے والی معلمات نے وزیراعظم آزادکشمیر فاروق حیدر،سنیئر وزیرطارق فاروق ،وزیرتعلیم بیرسٹر افتخار گیلانی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سلیکشن کمیٹی سے منظوری والی فہرست کا ازسر نو جائزہ لیتے ہوئے مستحق معلمات کو انکا جائز حق دلائیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں