68

آزادکشمیر میں مقیم پنجاب کے شہری نے وزیراعلی پنجاب اور ڈی پی او چنیوٹ سے اپیل کردی ،تفصیلات لنک میں

چنیوٹ (چنارنیوز)
چنیوٹ میں قبضہ مافیا متحرک ،بااثر مافیا ڈرا دھمکا کر لوگوں کی زمینیں ہتھیانے لگا،پولیس چوکی والے بھی رشوت لے کر تنگ کرنے لگے غریب شہریوں کی وزیراعلی پنجاب ،ڈی پی او چنیوٹ سے مدد کی اپیل ،تفصیلات کے مطابق چنیوٹ محلہ دلخشاب منصور ٹاون میں قبضہ مافیا کا سرغنہ محمد اشرف عرف قوی اور اُسکا بیٹا محمد ارشد قوی غریب لوگوں کو ڈرا دھمکا کر انکی جگہوں پر قبضے کرنے لگا ،قبضہ مافیا کا سرغنہ پولیس چوکی والوں کو رشوت دے کر آئے روز تنگ کروانے لگا ،بسلسلہ روزگار آزادکشمیر میں مقیم محمد منیر ولد محمد شفیع نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ عرصہ دراز سے روزگار کے سسلسلہ میں اپنے بیوی بچوں سمیت آزادکشمیر میں مقیم ہیں انہوں نے کہا کہ ہمارے والد محمد شفیع نے آج سے بیس سال قبل چنیوٹ میں منصور ٹاون میں ایک کنال زمین خریدی تھی ،جس پر منصور ٹاون کا ڈیلر اور قبضہ مافیا محمد اشرف قوی قبضہ کرنا چاہتا ہے ،وہ آئے روز ہمیں اوچھے ہتکھنڈوں سے تنگ کرتا ہے ،کہ ہم یہ جگہ چھوڑ دیں ،ہم ڈی پی اوچنیوٹ اور وزیراعلی پنجاب سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ہماری داد رسی کریں اور ہماری قبضہ مافیا سے جان چھڑوائیں ،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں