لڑکی کی سرکٹی لاش کا معمہ حل ،قتل کس بات پرکیاگیا؟اور قاتل کون نکلا؟جان کر زمین پاوں سے نکل جائے 172

لڑکی کی سرکٹی لاش کا معمہ حل ،قتل کس بات پرکیاگیا؟اور قاتل کون نکلا؟جان کر زمین پاوں سے نکل جائے

ٹوبہ ٹیک سنگھ (چنارنیوز)
ٹوبہ ٹیک سنگھ میں لڑکی کی سر کٹی لاش ملنے کا معمہ حل ہو گیا،باپ ہی لڑکی کا اصل قاتل نکلا،تفصیلات کے مطابق کچھ روز قبل ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ایک لڑکی کی سرکٹی لاش ملی تھی ،جسکی شناخت طیبہ کوثر کے نام سے ہوئی ہے سرکٹی لاش ملنے پر علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا تھا ،

جبکہ شوشل میڈیا پر بھی کافی غم وغصہ دیکھنے کو مل رہا تھا ،تاہم ملنے والی اطلاعات کے مطابق جس سرکٹی لاش کی تصویر پولیس نے شوشل میڈیا پر شناخت کے لئے دی تھی اُس کی شناخت طیبہ کوثر کے نام سے ہوئی ہے ،طیبہ کوثر کو قتل کرنے والا کوئی اور نہیں اُسکا اپنا سگا باپ نکالا،

لڑکی طیبہ کوثر کے باپ فتح شیر نے اپنے دو ساتھیوں کے ساتھ مل کر بیٹی کو قتل کیا اورثبوت چھپانے کے لئے طیبہ کوثر کا سر کاٹ کر اینٹوں سے باندھا اور اسے نہر میں بہا دیا ،باپ نے اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا کہ اُس نے اپنی بیٹی کو میکے اور سسرال میں بدزبانی کرنے پر قتل کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں