جیش محمد کے سربراہ مولانا مسعود اظہر کے بھائی اور بیٹے کو گرفتار کرلیا گیا 378

جیش محمد کے سربراہ مولانا مسعود اظہر کے بھائی اور بیٹے کو گرفتار کرلیا گیا

چنار نیوز( اسلام آباد)
حکومت نے کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 44 افراد کو حراست میں لے لیا ہے جن میں مسعود اظہر کے بھائی مفتی عبدالرؤف اور حماد اظہر بھی شامل ہیں۔

سماء نیوز کے مطابق وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کالعدم تنظیموں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا ہے اور ابھی تک 44 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

وزیر مملکت نے تمام 44 افراد کی فہرست منظر عام پر نہیں لائی مگر مسعود اظہر کے بھائی مفتی عبدالرؤف اور حماد اظہر کے بارے میں کہا کہ انہیں بھی حراست میں لیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں