شوشل میڈیا صارفین کے لیئے بری خبر،حکومت نے کریک ڈاون شروع کرنے کا اعلان کردیا 138

شوشل میڈیا صارفین کے لیئے بری خبر،حکومت نے کریک ڈاون شروع کرنے کا اعلان کردیا

اسلام آباد (ڈیسک ٹاپ)

حکومت نے اگلے ہفتے سے سوشل میڈیا پر منافرت پھیلانےوالوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

،وفاقی وزیراطلاعات فوادچودھری نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اظہار رائے کی آزادی لا محدود نہیں ،کسی کونفرت کا پرچار کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔

انہوں نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر نفرت آمیز مواد کو کنٹرول کیا جائےگا ،،ایک نظام بنا لیا ہے جس کےذریعے سوشل میڈیا پرنفرت کا پرچار بھی روکا جاسکے گا،سوشل میڈیا پر دھمکیاں اور فتوے دینے پر بعض افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ برصغیرمیں اسلام کی ترویج صوفیاکرام کے ذریعے ہوئی،شدت پسندی ایک حالیہ لہر تھی ،ہمارےلیےمسئلہ اس وقت پیش آیا جب ہم افغان تنازع میں پھنس گئے۔

انہوں نے کہا کہ غیرمتعلقہ تنازع میں پھنسنے سے شکوک وشبہات پیداہوئے،دنیا کےمختلف معاشرے انتہا پسندی کا شکار ہیں ،بھارت میں مودی کی حکومت آنے کےبعد انتہا پسندی میں اضافہ ہوا جبکہ اسلام میں انتہا پسندی اور شدت پسندی کی کوئی جگہ نہیں،ہماری برداشت اور حوصلے کی تاریخ بہت پرانی ہے،فواد چودھری ۔۔

فواد چوہدری نے کہا کہ کسی اورپراپنی رائے مسلط کرنے سےمسائل جنم لیتے ہیں،دنیا بھرمیں ہرآزادی کی ایک حد ہے،اظہار رائے کی آزادی لا محدود نہیں ،اس ہفتے میں سوشل میڈیا پرنفرت پھیلانے کےالزام میں اہم گرفتاریاں ہوئی ہیں،وزیراطلاعات ۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں