1,210

راولاکوٹ قتل کی لرزہ خیز وارادت،بھائی نے بہن قتل کرڈالی

راولاکوٹ (چنار نیوز)
عباس پور میں قتل کی لرزہ خیز واردات،بھائی نے بہن کو قتل کر ڈالا،قاتل فرار ہونے میں کامیاب،تفصیلات کے مطابق

عباس پور کھلی درمن کے مقام پر سترہ سالہ بھائی سعید نے اپنی جوان سال بہن جسکی عمر بیس سال تھی کو کلہاڑی کے وار سے قتل کر دیا قاتل موقع سے فرار ہو گیا ہے

مقتولہ کے والد نے پولیس کو بتایا کے دونوں بہن بھائی کے درمیاں موبائل کے تنازعے پر بحث ہوئی بھائی نے بہن سے موبائل لیا تھا جس پر بہن نے بھائی سے موبائل واپس لینے کے لیے لڑائی شروع کر دی جس پر بھائی سعید نے طیش میں آکر اپنی بہن صدف کو کلہاڑی کے وار کر کے قتل کر دیا پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر کے تفتیش شروع کر دی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں