229

کشمیری نوجوان نے بڑا اعزاز حاصل کرلیا قومی کرکٹ ٹیم کا کپتان مقرر

راولاکوٹ (چنار نیوز)
کشمیری نوجوان کا عزاز بلجیم کی قومی کرکٹ ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا گیا راولاکوٹ سے تعلق رکھنے والے 24 سالہ سردار فیصل خالق سد وزوئی گزشتہ نو سال سے بلجیم کی ٹیم کی طرف سے کرکٹ کھیل رہے ہیں یہ ٹیم رواں ماہ ٹی ٹونٹی کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلے گی جس میں یورپ کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں

یہ بھی پڑھیں         گستاخانہ خاکے ۔۔معاملہ ابھی ختم نہیں ہوا

جن میں سے چھ کو منتخب کیا جائے گا فیصل خالق بر طانیہ میں لیگ کرکٹ بھی کھیل رہے ہیں رواں سال کے لئے انہوں نے ایسٹ ہیڈن کلب سے معائدہ کر رکھا ہے رواں سال انہوں نے آزاد کشمیر ریجن کی طرف سے پاکستان میں ڈومیسٹک کرکٹ بھی کھیلا فیصل خالق معروف قوم پرست رہنماء ماموں عبدالخالق آف چہڑھ حال مقیم بلجیم کے بیٹے ہیں

یہ بھی پڑھیں گستاخانہ خاکوں کیخلاف آواز اٹھانے پر گلوکارہ رابی پیرزادہ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بند

راولاکوٹ کاشر دیش کلب کے صدر اعجاز رحیم چنار سپورٹس کلب کے مظر نذر پوٹھی سپورٹس کلب کے ساجد حنیف اور آصف اشرف نے فیصل خالق سے توقع کی کہ وہ عالمی سطح پر اپنے کھیل اور قائدانہ صلاحیتوں سے ثابت کریں گے کے عمران خان اور سرفراز احمد کی طرح کشمیر کے کھلاڑی بھی صلاحیت اور اہلیت رکھتے ہیں ۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں