1,446

راولاکوٹ آٹھ ماہ تک اپنی سولہ سالہ بھانجی سے منہ کالا کرنے والا ملزم گرفتار

راولاکوٹ(چنار نیوز)
اپنی سولہ سالہ بھانجی کو حراساں کرکے آٹھ ماہ سے منہ کالا کرنے والا ملزم نادر حنیف گرفتار اعانت میں شامل محمد حنیف اور آزادبیگم کی گرفتاری سے پولیس گریزاں کاروائی کے بجائے مستغیث مقدمہ کو دھمکیاں دینے لگے اعلی حکام سے فی الفور نوٹس لینے اور انصاف دلانے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق سنگولہ بنی کے رہائشی محمد سلیم خان نے بتایا کہ وہ غریب آدمی ہے جو پاکستان میں ملازم ہے گزشتہ دنوں گھر والوں نے اطلاع دی کہ ان کی سولہ سالہ بیٹی مسماة الف نے نادر حنیف دھمنی چوٹی کا رہائشی ہے اغواء کرکے لے گیا ہے جب میں گھر آیا تو قاضی محمد حنیف نے میری دختر کو میرے حوالے کیا میری دختر نے بتایا کہ سات ماہ قبل سے ملزم نادر حنیف میرے ساتھ زبردستی زنا حرام کرتا رہا ہے اور مجھے دھمکی دی تھی کہ اگر کسی کو بتایا تو قتل کر دونگا جب بیٹی کو تکلیف ہوئی تو ہسپتال لانے پر پتہ چلا میری بیٹی حاملہ ہے اس پر محمد حنیف اور اسکی زوجہ مسماة آزادبیگم جو رشتہ میں لڑکی کے نانا نانی ہیں میری بیٹی کو اپنے ہاں بلاکر نادر حنیف کے حوالے کیا تھا کہ اسکو پاکستان لے جاکر حمل ضائع کروائے نادر حنیف میری بیٹی کو لے کر راولپنڈی گیا تو مجھے علم ہوگیا جس کے باعث نادر حنیف لڑکی کو چھوڑ کر غائب ہوگیا جس کے خلاف میں نے سٹی تھانہ راولاکوٹ میں مقدمہ درج کروایا پولیس نے نادر حنیف کو گزشتہ روز گرفتار کرلیا مگر اس کی اعانت کرنے والے محمد حنیف اور آزادبیگم کو ناصرف گرفتار کرنے سے گریزاں ہیں بلکہ مجھے اور میرے اہل خانہ کو دھمکیاں دی جارہی ہیں ملزم میری بیٹی سے زنا حرام کرتا رہا ہے جو اسکی بھانجی ہے میری بیٹی کا مستقبل تباہ ہوگیا ہے میری اعلی حکام آئی جی پی آزادکشمیر سے اپیل ہے کہ ملزمان کے خلاف کاروائی کرکے مجھے انصاف دلایا جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں